پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق مخصوص نشستوں کی الاٹ غیرقانونی ہے،کل تک تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی کل تک مخصوص نشستوں پر نئے ارکان سے حلف نہ لیں۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی دلائل کے بعد بعض ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات دینا ضروری ہے،عدالت نے 6سوالات اٹھائے ہیں،کیا اس عدالت کو یہ اختیار ہے کہ اس درخواست کو سنے؟کیا درخواست گزار خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حق دار ہیں؟کیا خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے فہرست جمع نہ کرنے کے بعد مداوا ہوسکتا ہے؟کیا مخصوص نشستیں خالی رکھی جا سکتی ہے یا سیاسی جماعتوں کو سیٹوں کے تناسب سے دی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں