پی آئی اے کی مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ

قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کی مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر پرواز کو مسقط میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔نجی ٹی وی جیوز کے مطابق شیڈول کے مطابق پرواز کے پی 714نے دوپہر ایک بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنا تھا،ایوی ایشن ذرائع کاکہنا ہے کہ فضائی حدود میں بوئنگ 777طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، ایئرٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کو قریب ترین عمان ایئرپورٹ اتارا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں