الیکشن نتائج کے اعلان میں تاخیر نے سنگین سوالات کو جنم دیا: پلڈاٹ کی جائزہ رپورٹ

عام انتخابات 2024 کے معیار نے 49 فیصد سکور کیا ہے، معیار کا سکور نہ صرف 50 فیصد سے کم ہے بلکہ پچھلے 2 انتخابات کے مجموعی سکور سے بھی کم ہے۔رپورٹ کے مطابق ووٹوں کی گنتی، نتائج مرتب کرنا، ٹرانسمیشن، استحکام، عارضی نتائج کا اعلان اور انتخابات کے بعد کے عمل کو کم از کم 40 فیصد سکور ملا، الیکشن کمیشن 2024کے عام انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے، الیکشن کمیشن عبوری نتائج کی ترسیل، استحکام اور اعلان میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں