عدالت نے مانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا،اب ہم تفصیلی وجوہات کاانتظار کریں گے،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ آج میں معزز ججز اور وکلا کا شکرگزار ہوں،آج سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے،عدالت نے مانا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا،اب ہم تفصیلی وجوہات کاانتظار کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جوڈیشری نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے فیصلہ سنا رہے ہیں،44سال بعد تاریخ درست ہونے جا رہی ہے،عدالت پر ایک داغ تھا جس کی وجہ سے عوام کیلئے انصاف مشکل تھا،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو جیسے شخص کو انصاف نہیں ملا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں