فارم 45 اور47 اپ لوڈ نہ کرنے کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور47 اپ لوڈ نہ کرنے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر سماعت کی، ایم ڈبلیوایم کےسربراہ علامہ ناصر عباس عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوئے مگر ابھی تک متعلقہ ڈاکومنٹس اپلوڈ نہیں کیے گئے، جس پر چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ ڈاکومنٹس کون سے جو فارمز ہوتے ہیں ؟ وکیل نے کہا کہ جی بالکل پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے جو فارمز جاری ہوتے ہیں وہ اپ لوڈ کرنے ہوتے ہیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں