بھٹوکیس میں سپریم کورٹ کی رائے پروزیر اعظم کی بلاول ، زرداری اور دیگر پی پی قائدین کو مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل نہ ملنے کی سپریم کورٹ کی رائے پر بلاول بھٹو زرداری، نامزد صدر آصف علی زرداری، پی پی پی قیادت اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی غلطی کا ازالہ ممکن نہیں لیکن سنگین غلطی کے اعتراف سے ایک نئی تاریخ ایک نئی روایت قائم ہوئی ہے ۔عدالت سے ہونے والی زیادتی کو عدالت کا درست کرنا مثبت پیش رفت ہے بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کی متفقہ رائے قومی سطح پر تاریخ کو درست تناظر میں سمجھنے میں مددگار ہو گی ،ماضی کی غلطیوں کی درستگی اور تلخیوں کے خاتمہ سے ہی قومی اتحاد اور ترقی کا عمل تیز ہوسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں