رمضان المبارک کیلئے ایک اچھا پیکیج تیارکرلیا ،غریب عوام کو ان کا حق گھر کی دہلیزتک پہنچائیں گے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ رمضان المبارک کیلئے ایک اچھا پیکج تیار کرلیا گیا ہے،غریب عوام کو ان کا حق گھر کی دہلیزتک پہنچائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ میں نے اپنی پہلی تقریر میں قوم کیساتھ کچھ وعدے کئے تھے،اللہ کا شکر ہے وعدوں کی تکمیل کا آغاز ہو گیا ہے،26تاریخ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہوا، آج مجھے حلف لئے 9روز ہو چکے ہیں ،اللہ کا شکر ہے وعدوں کی تکمیل کا آغاز ہو گیا ہے،ہم مستحقین کو رمضان پیکج دینے جا رہے ہیں،ہم 76سال میں پہلی بار اس طرح کی ایکسرسائز کرنے جارہے ہیں،غریب عوام کو ان کا حق گھر کی دہلیزتک پہنچائیں گے،غریب کا حق تکلیف اٹھائے بغیر گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں