ایسی دھاندلی ہوئی کہ امریکہ بھی چیخ پڑا، اتوار کو پر امن احتجاج کریں گے :شاندانہ گلزار خان

رکن قومی اسمبلی سنی اتحاد کونسل شاندانہ گلزار خان نے کہا کہ مخصوص نشستیں جو چھینی گئی ہیں اس کے لئے ہم اتوار کو پر امن احتجاج کریں گے،ایک ایک فارم45 کے پیچھے میں خود گئی ہوں۔ہم نے اسی رات فارم45 اپ لوڈ کردیئے تھے۔ایسی دھاندلی ہوئی کہ اس پر امریکہ بھی چیخ پڑا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے بھی شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں