بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلیے کون اہم شخصیت کوشش کر رہی ہے ؟ اعزاز سید نے بڑا دعویٰ کر دیا

بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلیے کون اہم شخصیت کوشش کر رہی ہے ؟ ا سینئر صحافی اعزاز سید نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔ انکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالا جائے ۔بانی پی ٹی آئی کے وکلا ءایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔سابق سیکریٹری ڈیفنس نعیم خالد لودھی بھی کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ چیزیں ٹھنڈی ہوں تصادم کی فضا ء کم ہو۔ لیکن بانی پی ٹی آئی فوری طور پر باہر نکلتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں سینئررہنما پی ٹی آئی علی محمد خان اورمسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مصدق ملک نے بھی شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں