سابق بھارتی کپتان دھونی کا بطور ٹکٹ کلیکٹر کام کرنے کا اپوائنٹمنٹ لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہندوستانی ریلوے میں بطور کلیکٹر کے طور پر کام کرنے کا اپوائنٹمنٹ لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی براڈ کاسٹر نے بھارت کیلئے ورلڈکپ جیتنے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہندوستانی ریلوے میں تقرری کا خط شیئر کیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔دھونی بطورکھلاڑی بھارتی ٹیم میں کھیلنے سے قبل ہندوستانی ریلوے میں ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر کام کرتے تھے، جس کا انہوں نے کئی پروگرامز میں برملا اظہار بھی کیا۔سابق بھارتی کرکٹر واحد کپتان ہیں جنہوں نے 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ، 2011 میں آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ جبکہ 2013 میں چیمپینز ٹرافی بھارت کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ دھونی آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کو بھی 5 ٹائٹلز جتوانے والے بھی پہلے کپتان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں