عمران خان نے17 رکنی خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دے دی

بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دے دی ہے خیبرپختونخوا کی کابینہ 17ارکان پر مشتمل ہوگی ، سابق وزیرخزانہ تیمور جھگڑا کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ سابق سپیکر مشتاق غنی بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے، اس دوران نئی صوبائی کابینہ سے متعلق مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی کو صوبے کی تازہ سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا اور آئندہ اپنائی جانے والی پارٹی کی حکمت عملی سے متعلق اعتماد میں لیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ان کے خلاف درج مقدمات اور ان کی عدالتوں میں سماعت سے متعلق پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں