دی ہنڈریڈ کے پلیئرز ڈرافٹ کےلیے 65 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروادی

انگلینڈ کی کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ کے پلیئرز ڈرافٹ کےلیے 65 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروادی۔ دی ہنڈریڈ کے چوتھے ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ 20 مارچ کو ہوں گے، جس کے لیے مینز میں 60 اور ویمنز میں پاکستان سے 5 پلیئرز رجسٹرڈ ہوئے۔ دو پاکستانی پلیئرز کو ان کی ٹیموں نے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے، جن میں مانچسٹر اوریجنل نے اسامہ میر جبکہ حارث رؤف کو ویلش فائر نے ری ٹین کیا۔ حسن علی اور نسیم شاہ ایک لاکھ پاؤنڈز کی ریزرو پرائس کے ساتھ ڈرافٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ حسن اور نسیم ڈرافٹ کےلیے رجسٹرڈ پاکستان کے مہنگے ترین پلیئرز ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں