بھارت میں زیر آب چلنے والی ٹرین کا افتتاح کل ہوگا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کل کولکتہ میں بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو ٹنل کا افتتاح کریں گے۔بھارتی میڈیا کی جانب سےپانی کے اندر تعمیر کی گئی ان جڑواں سرنگوں کو ایک تعمیراتی شاہکار قرار دیا جارہا ہے،کولکتہ میں میں ایک بڑے دریا کے نیچے سے گزرنے والی یہ بھارت کی پہلی زیر زمین میٹرو ٹنل ہے جو ملک میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔دریا کے نیچے بنائی گئی جڑواں سرنگیں 520 میٹر لمبی ہیں جو کولکتہ کو ہاوڑہ سے جوڑنے والی میٹرو ریل کے 4.8 کلومیٹر فاصلے کا حصہ ہیں۔یہ ریلوے ٹریک دریا کے تلے کے 52 فٹ نیچے سے گزرے گا اور ہر گھنٹے تقریباً 3,000 سے زیادہ مسافروں کو لانے لے جانے کا کام کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں