ٹیم صرف میرٹ پر منتخب ہوگی,چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےواضح کردیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ اب ٹیم صرف میرٹ پر منتخب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کھلاڑی کو پیسے کمانے سے نہیں روک رہے لیکن پاکستان اسکی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔محسن نقوی نے اسلام آباد میں پی ایس ایل میں شامل قومی کھلاڑیوں سے ملاقات میں کہا کہ آج کے بعد جب بھی ٹیم منتخب ہوگی، وہ میرٹ پر ہوگی۔میں کسی کو نہیں کہوں گا کہ آپ لوگوں نے پیسے نہیں کمانے، پاکستان کو پہلی ترجیح دے دیں اور کمائی کو سیکنڈ کردیں، کسی صورت کسی کو نہیں کہہ رہا کہ اپنی کمائی کم کردیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کسی چیز کے لیے آپ کو یہ نہیں کرنا چاہیے کہ میں نے ٹیم میں جانا ہے تو فلاں بندے کے گروپ میں ہونا پڑے گا یا مجھے فلاں بندے کی گڈ بکس میں ہونا پڑے گا، یا مجھے فلاں کی ضرورت پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں