چین کا دفاعی بجٹ میں بڑے اضافے کا اعلان

چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 7.4 فیصد کے بڑے اضافے کا اعلان کر دیا صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین اپنے دفاعی بجٹ میں 2015ء سے مسلسل اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے، ایک دہائی سے بھی کم وقت میں چینی دفاعی بجٹ دگنا ہو چکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چینی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے موقع پر دفاعی بجٹ کے نئے اعدادوشمار سامنے آئے۔ 2013ء میں شی جن پنگ کے صدر بننے پر دفاعی بجٹ 720 ارب یوآن تھا جو اب 1670 ارب یوآن ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں