پنجاب کابینہ کے لیے نام فائنل کرلیے گئے، تقریب حلف برداری کل ہوگی

پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، نومنتخب وزرا کل حلف اٹھائیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد صوبائی کابینہ کل حلف اٹھائے گی، اس حوالے سے گورنر ہاؤس میں انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری شام چار بجے ہوگی۔ کابینہ میں 25 وزرا اور معاونین شامل ہوں گے جن سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کابینہ سے حلف لیں گےْن لیگ کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے ناموں کی منظوری نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مشاورت سے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں