صدارتی انتخابات :سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9مارچ کو طلب کرلیا

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9مارچ کو دن10بجے طلب کرلیاہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخاب رولز 1988 کی قاعدہ 9 کی شق بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں