ڈاکوؤں کی دورانِ ڈیوٹی نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی، عملے سے موبائل فون چھین کر فرار

) لیہ میں ڈاکوؤں نے ہسپتال میں ڈیوٹی کرنے والی نرس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، جاتے ہوئے عملے سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین کر لے گئے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران نرس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور بندوق کی نوک پر اجتماعی زیادتی کی۔

بتایا گیا ہے کہ متاثرہ نرس نے پولیس کو انسانیت سوز واقعے کی اطلاع دی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈاکو ہسپتال کے دیگر سٹاف سے پیسے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں