ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس میں سپریم کورٹ اپنی رائے کل سنائے گی

 ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف  صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ  اپنے رائے  کل  سنائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ اپنی محفوظ کردہ رائے کل سنائے گی۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ  نے سماعت مکمل ہونے پر 4 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی۔

یادرہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی  پھانسی کیخلاف ریفرنس 2011 میں دائر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں