فیصل آباد:گھریلو ملازمہ کے قتل کےالزام میں گرفتارملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں 11 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کے الزام میں گرفتار2 خواتین سمیت 3 ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزمان فضل الرحمان، سنیلہ اور راحیلہ کو عدالت میں پیش کیا ،دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزمان کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزمان کو مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ ملزمان  پر الزام ہے کہ انہوں نے 11 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کو تشدد کا نشانہ بنایا  جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی،پولیس اس سے قبل بھی ملزمان کا  7 روزہ جسمانی ریمانڈ لے چکی ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عائشہ پر تشدد کے 17 نشان پائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں