ویسٹ انڈیز کے سی ای او نے اپنی ٹیم کے کمزور ہونے کی وجہ آئی سی سی کو قرار دے دیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو ورلڈ کرکٹ سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔جونی گریو نے ویسٹ انڈیز کے کمزور ہونے کی وجہ آئی سی سی اور دیگر ممالک کو قرار دے دیا۔

انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سب چاہتے ہیں ویسٹ انڈیز دوبارہ مضبوط نہ ہو لیکن دنیائے کرکٹ کو ایک مضبوط ویسٹ انڈیز کی ضرورت ہے، اس وقت ہر کوئی یہ کوشش کر رہا کہ ویسٹ انڈیز پہلے کی طرح مضبوط نہ ہو ۔جونی گریو نے کہا کہ آئی سی سی کا فنانشل ماڈل کام نہیں کررہا، ویسٹ انڈیز کا ریونیو مزید کم کردیا گیا ہے، یہ اب 7 سے 5 فیصد ہے ،اس تمام معاملے سے مایوسی ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ مضبوط ویسٹ انڈیز دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ کوئی مشکل کام نہیں، آئی سی سی ہیڈ لائنز میں تو زیادہ ریونیو دے رہی ہے لیکن یہ 7 سے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔سی ای او نے سوال کیا کہ ہمیں یہ صورتحال سمجھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے، ہم اگر یہ دیکھیں تو کیا ہم ایک کمیونٹی ہیں اور کیا بہترین پراڈکٹ بنانے کے لیے بہتر کام کر رہے ہیں ؟ 

اپنا تبصرہ بھیجیں