نمل میں تعمراتی کام رکوادیا گیا ہے، علیمہ خان کا الزام

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےالزام عائد کیا ہے کہ نمل میں ہماری کنسٹرکشن رکوا کر ٹھیکیدار کو بھگا دیا گیا ہے۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ ہم دو ہزار بچوں کو داخلہ دینا چاہتے تھے مگر اب ہم فوری طور پر دو سو بچوں کو داخلہ دیں گے ،اگر اس بار ہماری کنسٹرکشن کو روکا گیا تو ہم سی ایم کے خلاف یونیورسٹی کے باہر احتجاج کریں گے۔انہوں نے  کہا کہ علی امین گنڈا پور والی بات کو بانی پی ٹی آئی نے کلیر کر دیا ہے، بانی پی ٹی نے واضح کیا ہے کہ کرپشن کرنے والوں سے بات نہیں ہو گئی،علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مفاہمت ہو ، نیلسن مینڈلا نے بھی ٹرتھ پر مفاہمت کی بات کی تھی ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں