ترقیاتی منصوبوں کی مد میں دئیے گئے فنڈز کی بندربانٹ ، جعلی ٹینڈرز کے ذریعے رشوت وصول کرنے کا انکشاف

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کا بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ کلک ہیڈ آفس پر دھرنا،چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ کومپٹیکٹیو اینڈ لائیوبل سٹی آف کراچی (کلک) انتظامیہ عرصہ دراز سے عوام کو کراچی کی تعمیر وترقی کے نام پر بے وقوف بنا رہی ہے ادارے میں کرپشن اور لوٹ مارکابازار گرم ہے ورلڈ بینک کیجانب سے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں دئیے گئے فنڈز کی آپس میں بندربانٹ جاری ہے پی ڈی کلک سے پچھلے تمام منصوبوں کا حساب لیا جائے یہ بات انہوں نے کلک انتظامیہ کی کرپشن، نااہلی اور اسکے من پسند ٹھیکیداروں کے گٹھ جوڑ اور من مانیوں کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ کلک ہیڈ آفس پر دئیے گئے احتجاجی دھرنے کے موقع پرکہی اس موقع پر صدرٹاؤن کونسل میں اپوزیشن لیڈر منیر اقبال گدی سمیت دیگر منتخب نمائندوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک کیخلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں