سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محکموں میں ملازمتوں پرپابندی کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صوبے میں گریڈ 1 سے 15تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھتےہوئے درخواست کی مزید سماعت18مارچ تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محکموں میں ملازمتوں پرپابندی کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سرکاری محکموں میں ملازمتوں پر عائد پابندی کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے گریڈ 1 سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں