شادی کا تحفہ نہ دینے پر بیوی کا سوئے ہوئے شوہر پر حملہ، چاقو کے وار

 شادی کا تحفہ نہ دینے پر بیوی نے سوئے ہوئے شوہر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

بھارتی شہر بنگلورو میں شوہر نے سالگرہ کا تحفہ نہ دیا جس پر بیوی شدید ناراض ہو گئی اور اس نے 37 سالہ شوہر پر اس وقت چاقو سے حملہ کر دیا جب وہ بے سدھ سو رہا تھا۔ 

بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ سندھیا کو اس کا شوہر اس لئے تحفہ نہیں دے سکا کہ وہ اپنے دادا کے انتقال کے سبب سوگ منا رہا تھا تاہم بیوی کو اس کا یہ عمل پسند نہیں آیا اور اس نے اپنے شوہر کی جان لینے کی کوشش کر ڈالی۔ پولیس نے افسوس ناک واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں