سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

 سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سنگین غداری کیس کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے ساتھ سپریم کورٹ کے احکامات کے بھی خلاف ہے۔ خصوصی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ ہی سن سکتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کو خصوصی عدالت کی تشکیل کا مقدمہ سننے کا اختیار نہیں تھا۔ خصوصی عدالت اسلام آباد میں تھی، اس وجہ سے بھی لاہور ہائیکورٹ مقدمہ سننے کی مجاز نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں