دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کتنے بھارتی ہندو زائرین کو ویزے جاری کیے اور وہ کب پاکستان آئیں گے؟ جانیے

دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کتنے بھارتی ہندو زائرین کو ویزے جاری کیے اور وہ کب پاکستان آئیں گے؟  اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق   دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 112 بھارتی ہندو زائرین کو ویزے جاری کردیئے ہیں۔

” زائرین کو کٹاس راج مندر کیلئے ویزے جاری کیےگئے۔ بھارتی ہندو زائرین 6 سے 12 مارچ تک کٹاس راج مندر آئیں گے۔ کٹاس راج مندر ضلع چکوال پنجاب میں واقع ہے، دہلی میں تعینات پاکستانی ناظم الامور نے زائرین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں