تحریک انصاف نے اتوار کو احتجاج کا اعلان کر دیا 

تحریک انصاف نے نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے اور انہیں دیگر دو سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیئے جانے کے خلاف اتوار کا احتجاج کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے احتجاج کی کال دی، یہ اعلان شیر افضل مروت، شاندانہ گلزار، عاطف خان اور شہریار آفریدی سمیت دیگر رہنماوں کی جانب سے کیا گیا ۔رہنماؤں نے بتایا کہ عمران خان نے اتوار کو مظاہرے کی کال دی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے کیوں کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دے دیا جو سراسر زیادتی ہے جس کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں