ڈی سی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں سزا کیخلاف اپیل ، ایک جج نے سماعت سے معذرت  کر لی 

ڈی سی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر  سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہو گیا۔

ڈی سی اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طاہر محمود جہانگیری نے سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ دورکنی بنچ میں سے ایک جج نے ڈی سی کی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی،ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں