نگران کابینہ کی سبکدوشی کےبعد تمام کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل ، کون کس عہدے پر فائز تھا ؟ تفصیلات جانیے

نگران کابینہ کی سبکدوشی کےبعد تمام کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل کردی گئی ہیں۔  صدر مملکت نے شہباز شریف کی بطوروزیراعظم تعینات کردی ،کابینہ ڈویژن نےوزیراعظم کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔کابینہ ڈویژن نے نگران کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تمام16وفاقی وزراء اور2 مشیروں کو بھی سبکدوش کردیا گیا تمام7معاونین خصوصی کو بھی فارغ کردیا گیا۔ نگران وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق نگران کابینہ کی سبکدوشی کےبعد تمام کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل کردی گئیں۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی تحلیل چینی سرمایہ کاری منصوبوں سےمتعلق کابینہ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا۔قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی اورکابینہ کمیٹی برائے نجکاری تحلیل کابینہ کمیٹی برائےسرکاری ملکیتی اداروں کو تحلیل کردیا گیا۔کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز بھی تحلیل کر دی گئی ۔ نگران وزیراعظم چینی سرمایہ کاری منصوبوں سےمتعلق کابینہ کمیٹی کے سربراہ تھے۔ ڈاکٹرشمشاداختربطورنگران وزیر خزانہ ای سی کی چیئرمین تھیں۔ ڈاکٹر شمشاد اختربطوروزیر خزانہ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کی چیئرمین بھی تھیں۔بطور وزیر پاور اور پیٹرولیم محمد علی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کےچیئرمین تھے۔بطور وزیرنجکاری فوادحسن فوادکابینہ کمیٹی برائے نجکاری کےچیئرمین تھے۔فوادحسن فواد بطور وزیر نجکاری بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں