انوار الحق کاکڑ کا انوکھا ریکارڈ ،کتنے دن منصب پرفائز رہے، انکی کابینہ میں کتنے وزیر ، مشیر اور معاونین تھے؟

شہباز شریف اِن اور انوار الحق کا کڑآؤٹ ہو گئے ،کابینہ ڈویژن نےوزیراعظم کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انوار الحق کاکڑ کتنے دن منصب پرفائز رہے، انکی کابینہ میں کتنے وزیر ، مشیر اور معاونین تھے؟ اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  انوارالحق کاکڑ کی کابینہ میں25وفاقی وزراء،مشیر اور معاونین خصوصی شامل تھے اور سب   سبکدوش ہو گئے ہیں ۔شہباز شریف کو  قومی اسمبلی نے 24 واں وزیر اعظم منتخب کیا ہے ،انوار الحق کاکڑ سمیت پاکستان کے8 نگران وزرائےاعظم تعینات رہے ۔شہبازشریف نگران وزرائے اعظم سمیت پاکستان کے32 ویں وزیر اعظم بنے ہیں۔ شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگران وزیراعظم تھے۔ انوار الحق کاکڑ پاکستان کی تاریخ کے طویل مدتی نگران وزیر اعظم رہے ،انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم کے منصب پر203 دن فائز رہے،تمام25وفاقی وزراء,مشیر اور معاونین خصوصی سبکدوش کر دیئے گئے ۔ کابینہ ڈویژن نے نگران کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تمام16وفاقی وزراء اور2 مشیروں کو بھی سبکدوش کردیا گیا تمام7معاونین خصوصی کو بھی فارغ کردیا گیا۔ نگران وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں