پنجاب کابینہ میں ابتدائی طور پر کتنی وزراء شامل ہونگے؟ کس کو کونسی وزارت ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پہلے مرحلے میں پنجاب کابینہ کے 15اراکین حلف اٹھائیں گے جبکہ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہو گی۔

مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورجنگلات کی وزارت ملنے کا امکان ہے، عظمیٰ بخاری صوبائی وزیر اطلاعات جبکہ خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ کے وزیر ہوں گے۔بلال یاسین خوراک اور مجتبیٰ شجاع ایکسائز کے وزیر ہوں گے۔ مریم نوازکی ابتدائی کابینہ میں خالد ججہ محکمہ انہار کے وزیر ہوںگے ۔ فیصل ایوب ہاؤسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے ۔ سلمان نعیم ، راناسکندر حیات بھی15رکنی کابینہ میں شامل ہونگے۔ رانا ثنا پنجاب کابینہ میں شامل ہونگے یا وفاقی وزیر بنیں گے اس پر غور جاری ہے ۔ مریم نوازکی کابینہ میں پرویز رشید کومشیربنائےجانےکاامکان ہے جبکہ چوہدری شجاعت حسین کےبیٹےشافع حسین کوبھی وزارت دی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں