ایف بی آر نے برآمدکنندگان کے تمام تصدیق شدہ ریفنڈز جاری کر دیئے

ایف بی آر نے 3 مارچ 2024 تک برآمدکنندگان کے تمام تصدیق شدہ ریفنڈز جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے  برآمد کنندگان کے 3 مارچ 2024 تک کے 65  ارب روپے کے  تمام واجب الادا ریفنڈز جاری کر دیےہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 مارچ 2024 کو  وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایات دی تھیں،درآمدکنندگان کو جاری کردہ ریفنڈز سے برآمدات میں مزید بہتری اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں