پیپلزپارٹی کا کابینہ میں شامل ہونا حکومت کیلئے اچھا شگون ہوگا،خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کا کابینہ میں شامل ہونا حکومت کیلئے اچھا شگون ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ  تین بڑے صوبوں سے سیاسی جماعتیں ہوں گی تو کابینہ اچھی ہو جائے گی،کابینہ کا سائز بڑا نہیں ہونا چاہئے،وفاق میں تعلیم اور صحت جیسی وزارتیں صوبوں کو منتقل ہونی چاہئیں،ان کا کہناتھا کہ 10سے 12وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کرنے کی بلاول کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں،لیگی رہنما نے کہاکہ ضلعی حکومتیں مضبوط کرنے سے اسمبلی ممبران کا بوجھ کم ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں