پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل، رانا ثنا اللہ کو کونسا عہدہ ملے گا؟ جانیے

پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے ممبرز کی حلف برداری کل ہوگی،پنجاب کابینہ کے ممبرز کو کال کرکے اطلاع دے دی گئی،سابق وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کو مشیر قانون بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت دی جائے گی، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت ملے گی،عظمی ٰبخاری اطلاعات ونشریات کی وزیرہوں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویزرشیدکومعاون خصوصی،بلال یاسین کووزیرخوراک بنایاجائےگا،خواجہ سلمان رفیق سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے وزیر ہوں گے،خواجہ عمران نذیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے وزیرہوں گے،خالد ججا کو محکمہ انہار ،فیصل ایوب کوہاؤسنگ، سپورٹس،یوتھ افیئرز کی وزارت دی جائےگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمار احمد لغاری،سلمان نعیم،رانا سکندر حیات بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں