پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتال اربوں روپے کے مقروض ، لیکن پرسنل لیجر اکاؤنٹس میں کتنے سو ارب پڑے ہیں ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتال اربوں روپے کے مقروض ہیں مگر انہی ہسپتالوں کے خزانوں کے  پرسنل لیجر اکاؤنٹس( پی ایل اے )میں تقریباً 80 ارب روپے سے 1 کھرب روپے کے درمیان فنڈز پڑے ہیں  جن پر ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل اور وائس چانسلرز سانپ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں جن میں سے بعض بینکوں میں رکھ کر ان پیسوں سے ماہانہ بنیادوں پرکروڑوں روپے  انٹرسٹ تو لے رہے ہیں مگر جن طلباء و طالبات اور مریضوں کی فیسوں سے یہ فنڈز جمع ہیں ان پر کچھ خرچ نہیں کیا جا رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں