مریم نواز کا اچانک وحدت روڈ پر گرلز سکول کا دورہ ، بچوں میں گھل مل گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صبح سویرے اچانک وحدت روڈ پر اچانک گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری گرلز سکول پہنچ گئی اور خاموشی سے طلباء کے درمیان کلا س میں جا کر بیٹھ گئیں، بچے وزیراعلیٰ کو اس طرح اچانک کلاس میں دیکھ کر بے حد حیران اور خوش ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کینسر ہسپتال سائٹ وزٹ کرنے کے بعد اچانک وحدت کالونی پہنچ گئی اور گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری گرلز سکول کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اچانک ایک کلاس میں خاموشی سے داخل ہونے کا فیصلہ کیا اور بچوں کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں ۔آٹھویں جماعت میں  اردو کا ٹیسٹ ہورہاتھا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات سے مضمون کے عنوان کے دریافت کیے اور کمس طالبہ نور فاطمہ کے ساتھ ڈیسک پر بیٹھ کر بات چیت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں