قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شہبازشریف ،صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کی تقریر پر ‘غصے’ میں آگئے

ومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے جس دوران سپیکر نے محمود اچکزئی کو شہبازشریف کے احتجاج کے بعد ذاتیات پر بات کرنے سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر نے بلاول بھٹو کو اظہار خیال کی اجازت دی تو انہوں نے کہا کہ آج صبح پتا چلا کہ محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیاہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ معاملے کی تحقیقات کروائیں ، میں چاہتاہوں کہ سپیکر صاحب آپ محمود اچکزئی کو بات کرنے کی اجازت دیں، محمود اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں، بلاوجہ صدارتی انتخاب کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں