عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں بھی مہنگا ہو گیا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں مہنگا ہو گیا۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے بڑھ کر 2لاکھ 21ہزار 200روپے ہو گئی  جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ 771روپے اضافے سے 1لاکھ 89ہزار 643روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ3ڈالر اضافے سے 2086ڈالر فی اونس ہے  جبکہ پاکستان میں سونے فی اونس قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2106ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں