سائفر پر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،اسد قیصر کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز واپس لینے کا مطالبہ 

نی اتحاد کونسل کے رہنما اسد قیصر نے کہاکہ سائفر پر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کیا شہبازشریف اور ن لیگ نہیں کہتی کہ سائفر جھوٹ کا پلندہ ہے،پھر سائفر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں۔ان کا کہناتھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی دہشتگرد ہے تو سب دہشتگرد ہیں،بانی پی ٹی آئی  عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، بشریٰ بی بی کیخلاف کیسز فوری واپس لیں،ہمارے لیڈران کو رہا کیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ ایک دن میں 14،14گھنٹے عدالتی کارروائی چلتی ہے،گن پوائنٹ پر بانی پی ٹی آئی کو سزا دلوائی جاتی ہے،پھر سائفر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں، حکومت سے مطالبہ کرتا ہو کہ وہ سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں