9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کے دن دفن ہو گیا، قوم قیدی نمبر804 کے ساتھ کھڑی ہے: شیر افضل مروت

سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہماری 80نشستیں چھینی گئیں احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ،علی امین کی ذات میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ اپوزیشن اسے اپنے لیے خطرہ سمجھے،قوم نے9 مئی کو بیانیے کو8 فروری کے دن دفن کردیا قوم قیدی نمبر804 کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے  نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت نے پروگرام میں کہا کہ شہباز شریف مفاہمت چاہتے ہیں تو خوش آئند بات ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 8 فروری کو جو انتخابات ہوئے ہیں ان کو9 فروری کو فارم47 کے ذریعے دھاندلی زدہ بنایا گیا ہے۔ شہباز شریف،نواز شریف، مریم نواز کو جتوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں