بھارتی معروف اداکارہ سونم باجوہ کی خفیہ شادی کا انکشاف، لڑکا کون ہے؟ حیران کن دعویٰ 

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ ‘ سونم باجوہ ‘ نے تین سال قبل ایک پائلٹ سے مبینہ خفیہ شادی کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونم باجوہ پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین ناموں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013ء میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے کیا تھا۔

بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ شادیز‘ کے مطابق 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سونم باجوہ نے دہلی کے ایک پائلٹ سے شادی کر لی تھی، سونم باجوہ نے اپنی خفیہ شادی کو تین برسوں سے صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں