ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننےپر مبارکباد 

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیراعظم  بننے پر ہونے پر مبارکباد  دی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات و تعاون کو مضبوط بنانے و توسیع کے لیے مزید محنت کریں گے،پاک ایران تعلقات و تعاون کے فروغ و استحکام کا عمل گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط کےتناطر میں انجام دیا جائےگا،ایران اپنی مستقل پالیسی کے دائرہ کار میں برادر و پڑوسی پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے, نئی پاکستانی حکومت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی جانب قدم اٹھائے گی, اللہ تعالیٰ سے نئی حکومت کی کامیابی اور پاکستانی قوم کی خوشیوں اور بھلائی کے لیے دعائیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں