عوام نےسربراہ تحریک انصاف کو جیل سے نکالنے کیلئے ووٹ دیا , علی محمد خان

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کاکہنا ہے کہ ہم سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے قانونی راستہ اپنائیں گے، عوام نےہمیں سربراہ تحریک انصاف کو جیل سے نکالنے کیلئے ووٹ دیا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بقا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ سپریم ہے، عوام کے حقو ق کی ترجمان ہے، ریاست کے فیصلے سیاستدان کریں گے اس پر سب متفق ہیں تو بات آگے جاسکتی ہے،بڑی بڑی جنگوں کے فیصلے ٹیبل پر ہوتے ہیں۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، پڑھےلکھے لوگ اس جماعت میں ہیں، اگر کسی نے غلط کام کیا ہے تو اس کو قانون کا سامنا کرنا چاہئے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا اوپن ٹرائل کیوں نہیں ہو رہا، پاکستان تحریک انصاف کے بانی بہت جلد باہرآئیں گے۔علی محمد خان نے کہا کہ شہباز شریف نے تقریر میں اچھا تاثر دیا ہے لیکن یہ اس لیے بے معنی ہے کیونکہ اس وقت معاملہ مینڈیٹ کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں