وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب سے جعلی مینڈیٹ جھلک رہا تھا,جماعت اسلامی

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر میں اعتماد نہیں تھا۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب سے جعلی مینڈیٹ جھلک رہا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر میں اعتماد نہیں تھا۔ اب مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بن چکی ہیں، عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف خرابیوں کی ذمّے دار ہیں۔ان چاروں جماعتوں کے قائدین صرف باتیں کرتے ہیں، عمل کے میدان میں ان کا دامن خالی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں