افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ کراچی سے ساتھی سمیت گرفتار

 سی ٹی ڈی نےکارروائی کرتے ہوئے افغان ڈکیت گینگ کے سرغنہ نجیب اللّٰہ کو ساتھی صدام سمیت گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ملزمان کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے ،ملزمان کا گروپ 10 افغان لڑکوں پر مشتمل ہے۔

ملزمان کا گروہ دوران ڈکیتی قتل اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ملزمان کے گروپ کے دو افغانی ڈکیت لڑکوں نے 13 فروری کو دوران ڈکیتی کانسٹیبل واحد کو نارتھ کراچی میں شہید کیا تھا۔ملزمان نے واحد کو شہید کرنے والے اپنے دونوں ساتھیوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت کرلیا ہے ملزمان اس سے پہلے سہراب گوٹھ، گلشن اقبال، گلبرک، الفلاح، سچل، بہادرآباد کے علاقوں میں گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں