گوادر میں جہاں جہاں پانی ہے کل تک نکل جائےگا،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی   

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ گوادر کے ہر علاقے سے کل تک بارش کا پانی نکال دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ گوادر میں امدادی کارروائیوں اور نقصانات سے متعلق بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے اور چیف سیکریٹری کو مکمل نکاسی آب تک گوادر میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 700 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، ڈی سی گوادر کو 10 روز میں نقصانات پر رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں