دلہن کی فرمائش پر دولہے نے برفیلے پہاڑوں کے درمیان شادی کا منڈپ تیار کر لیا ، ویڈیو وائرل، نئی مثال قائم

دلہن کی فرمائش پر دولہے نے بالائی علاقے کے برفیلے پہاڑوں کے درمیان شادی کا منڈپ تیار کر لیا ہے، منچلا جوڑا سخت ترین برفیلے مقام پر بھی شادی کا روایتی جوڑا زیب تن کیے ہوئے تھا۔

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے نئے نویلے جوڑے نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جوڑے نے گجرات کے بجائے ہماچل پردیش کے سرد ترین موسم میں شادی کی رسومات ادا کی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریا بورا نامی خاتون کا خواب تھا کہ وہ اپنے اس اہم دن کو یادگار بنانے کے لیے منفرد انداز اپنائے، بھارتی میڈیا سے گفتگو میں آریا کا کہنا تھا کہ ہماچل پردیش کے اس مقام کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے، میں بطور سیاح، چاہتی ہوں کہ لوگ اس جگہ ’سپتی ویلی‘ کے بارے میں جانیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں