لودھراں: 85 کلو گندم کی بوری اٹھا کر 200 میٹر تک دوڑ

ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں 85 کلو کی گندم کی بوری اٹھا کر 200 میٹر تک دوڑنے کا مقابلہ ہوا۔
اس مقابلے میں 18 مزدوروں نے حصہ لیا اور محمد جہانگیر نے یہ مقابلہ جیت کر 20 ہزار روپے کا انعام حاصل کیا۔محمد اعظم مقابلے میں دوسرے جبکہ تنویر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں