بھارت میں کسانوں پر پولیس تشدد کیخلاف سکھوں کا واشنگٹن میں مظاہرہ

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی حکمرانوں کو کسانوں کا قاتل قرار دیا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے خالصتان بنانے کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ مظاہرین نے کہا کہ بھارتی کسانوں پر مظالم کیخلاف آج یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، کسانوں پر بھارتی مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے۔سکھ مظاہرین نے مزید کہا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں، اس لئے آج ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں